0

ایمپورٹڈ حکومت عمران خان اور دیگر قائدین کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر رہے، محمد بلال خان

سخاکوٹ(مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے رہنماء اور متوقع اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 22ملاکنڈ محمد بلال خان نے کہا ہے کہ ایمپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر عمران خان اور دیگر قائدین پر من گھڑت الزامات اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن عوام حقائق سے بخوبی واقف ہیں اور مذید مکس اچار ٹولے کے شعبدہ بازی میں نہیں آئینگے۔ پورے ملک کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی کارکن عام انتخابات کے لئے تیار اور فُل فارم میں ہیں اور جب بھی ملک میں الیکشن کا اعلان ہوگا تو بھر پور تیاری اور قوت کیساتھ میدان میں اُتریں گے۔لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے۔ گذشتہ روز تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں کوپر، کوٹ، بدرگہ، سخاکوٹ خاص اور درگئی میں کارکنوں کیساتھ مشاورتی ملاقات کے موقع پر محمد بلال خان نے کہا کہ ہم حلقے کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت اب تک متعدد اسکیمیں مکمل کئے گئے ہیں اور انشاء اللہ اقتدار میں آکر حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائینگے اور عملی خدمت سے ثابت کرینگے کہ عوام کی حقیقی اور بے لوث خدمت کیسی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ پہلے بھی پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ تھا اور اب بھی ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں واضح مینڈیٹ اور کلین سویپ کرکے ثابت کرینگے کہ ملاکنڈ مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ الیکشن کے اعلان کا انتظار کئے بغیر عمران خان کا پیغام لیکر گھر گھر اور گاؤں گاؤں پہنچ جائیں اور عوام کو آگاہ کریں کہ سازش کے ذریعے اقتدار پر قابض ایمپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں