0

عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا، سید محمد علی شاہ باچہ

سخاکوٹ (مانند نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے گذشتہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور اپنے کارکنوں کو نوازنے کے لئے انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ مستحق خواتین کو نکال کر غیر مستحق لوگوں کے نام ڈال دئیے لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف پروگرام کو برقراررکھا بلکہ بلاک شدہ تمام افراد کو امداد جاری رکھنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام درگئی دفتر میں عمائدین علاقہ کے موجودگی میں مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کے ڈی ڈی سردار عالم صافی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سید محمد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوانٹرنشنل اداروں نے بھی ریکگنائز کیا ہے جس کے بندش کا کسی میں بھی جرات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید چونکہ خود بھی خاتون تھی اس لئے خواتین کے تمام حقوق اور سہولیات کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ مرکزی حکومت نے مذکورہ پروگرام اپنے ذات، کرسی اور سیاست کے لئے استعمال کیا لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس پروگرام کو سیاسی وابستگی اور مفادات سے بالاتر محض خواتین اور غریب طبقہ کے ضروریات پورا کرنے کے لئے شروع کیا ہے اور اسی طرح نئے سروے کا آغاز سمیت جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام افیسران اور عملہ کو ہدایات جاری کی اور کہا کہ نہ صرف پاک و شفاف سروے شروع کریں بلکہ تمام مستحقین کے مسائل سنجیدگی اور اہمیت سے سن کر فورأئ حل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے پروگرام میں سیاسی مداخلت بند کرنے کے بھی ہدایات جاری کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں