0

ضلعی انتظامیہ کاتیمرگرہ خوڑ میں انسداد تجاوزات اپریشن جاری

تیمرگرہ (مانند نیوز)تیمرگرہ خوڑ میں ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی رات گئی انسداد تجاوزات اپریشن جاری رہا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال، تحصیلدار فضل ھادی، ریونیو فیلڈ سٹاف کے زیر نگرانی تیمرگرہ خوڑ انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ بھاری مشنری کے ذریعے تجاویزات کو ہٹایا جاریا ہے۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی،  ٹی۔ایم اے تیمرگرہ، ریسکیو دیر لیویز، سیول ڈیفنس اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ تیمرگرہ خوڑ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہا۔ غیر قانونی تجاوزات کلئیر ہونے کے بعد تیمرگرہ خوڑ کے دونوں اطراف پر رئیٹینگ والز اور پی۔ سی۔سی۔ روڈ تعمیر کی جائیگی۔ اس کی تعمیر سے تیمرگرہ بازار میں بڑی حد تک نہ صرف ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ موسم برسات میں خوڑ کی طغیانی سے تیمرگرہ بازار بھی محفوظ ہوجائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں