0

پاراچنار میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک روزہ جلسے کا اہتمام

پاراچنار(مانند نیوز)پاراچنار  میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایک روزہ جلسے کا اہتمام کیاگیاجس میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین، علماء اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید میلاد النبی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اخلاق حسین شریعتی اور دیگر علماء نے سردار دوجہان کو خراج عقیدت پیش کیا علماء کا کہناتھا کہ منجی بشریت خاتم النبیاء حضرت محمد مصطفٰی کو انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ صلعم نے نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ مخلوق خدا کی رہنمائی فرمائی علماء نے کہا کہ مسلمانان عالم کیلئے نبی کریم کی سیرت اور کردار مشعل راہ ہے ان پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر حضور اقدس کی شان میں نعت و منقبت  بھی پیش کئے گئے  جلسے میں ضلع بھر سے قبائلی عمائدین اور علماء کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں