0

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس

نوشہرہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس۔13 سالہ لڑکے کی خودکشی یا قتل کا تعین کرنے کیلئے تفتیشی ٹیم تشکیل۔والد کے رپورٹ کے مطابق خودکشی ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ نوشہرہ کلاں کے رہائشی 13 سالہ امجد نے خود کشی نہیں کی بلکہ اُسے پھانسی دیکر قتل کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مُراد خان SHO نوشہرہ کلاں کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر تفتیش کرکے قتل یا خودکشی کا تعین کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔مشکوک افراد کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر کو جلد از جلد پوسٹمارٹم رپورٹ مہیا کرنے کے ہدایات بھی دئیے گئے ہیں۔پولیس ہر زوایے سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے انشائاللہ جلد کیس کی اصل کہانی منظر عام پر ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں