0

عوام کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں ، ریاض خان

بونیر(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، ضلع بھر میں ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے تیزی سے جاری ہیں، ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں عوامی رائے اور گذارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے PKHA کے زیر نگرانی  13 کروڈ 25 لاکھ کی لاگت سے انغاپور کٹو ڈنڈ پل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی موقع پر سابقہ امیدوار این اے 9 بونیر کامران خان، تحصیل ناظم حاجی روزی خان اور پارٹی کے معزز مشران بھی انکے ہمراہ تھے،اس موقع پر عمائدین علاقہ اور پارٹی کے معزز مشران سمیت پارٹی ورکر زنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے کہا کہ عوامی دلچسپی سے ترقیاتی کاموں کی نوعیت اور معیار پر مثبت اثر پڑتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو خدمت کے طور پر کررہے ہیں اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں