0

حکومت ادینزئی میں امن وامان کو یقینی بنائیں،خواجہ فیض الغفور صدر

چکدرہ (مانند نیوز)  حکومت تحصیل  ادینزائی میں  امن و امان کو یقینی بنائیں گزشتہ  رات چکدرہ بازار میں ٹیلر ماسٹر کے دوکان میں نوجوان پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوا ہے اور ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں جوکہ مقامی پولیس کی کھلی ناکامی ہے  احتجاجی مظاہرہ سے انجمن تاجران کے صدر خواجہ فیض الغفور اور اکبر خان سلطان خیل کا خطاب  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکدرہ بازار میں رات کو فائرنگ کے واقع کے خلاف چکدرہ بازار میں انجمن تاجران کی طرف سے علا متی احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے بازار کے صدر خواجہ فیض الغفور اور جنرل سیکر ٹری اکبر خان سلطان خیل نے کہا کہ تحصیل ادینزائی میں امن وامان کی صورتحال انتہا ئی مخدوش ہے اور چند دنوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہوچکا ہے لہذا حکومت اور ڈی پی او دیر پا ئین فوری طور پر امن و امان کی ناقص صورتحال پرنوٹس لے اور فائرنگ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی پولیس بازار میں گشت اور پٹرولینگ کا مناسب بندوبست کر لیں بصورت دیگر بہت جلد تحصیل کی سطح پر احتجاج کی کال دی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں