0

صوبائی حکومت امن وامان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،امیر مقام

پشاور(مانند نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور انجینئرا میر مقام نے گزشتہ روز اُرمڑ بالا میں لیگی رہنما شیراز خان سمیت چار افراد کے دن دیہاڑے قتل کرنے  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آ رہی ہے اور ایسے واقعات ان کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے،واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں واقعے کے حوالے سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے لیگی رہنما شیراز خان اور ان کے چچا زاد بھائی عدالت سے گھر آ رہے تھے کہ روڈ پر انہیں قتل کیا گیا  وہ اُرمڑ میں لیگی رہنما شیراز خان اور ان کے چچا زاد بھائیوں کے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انجینئرا میر مقام نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عوام اور متاثرہ خاندان میں پائی جانے والی تشویش ختم کرے، واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پرغمزدہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں