0

کبل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی موٹرکار سے1709گرام ہیروئن برآمد

سوات (مانند نیوز)کبل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی،موٹر کار سے 1709 گرام ہیروین برآمد،ملزم گرفتار،مذید تفتیش جاری،نیٹ ورک کے دیگر افراد تک رسائی کیلئے پولیس نے دائرہ کار بڑھا دیا،دیگر گرفتاریوں کا بھی امکان،تفصیلات کے مطابق تھانہ کبل پولیس کے ایس ایچ او نواب خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ڈڈھارہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر 8375 ایل اے ایکس سے 1709 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا بعد ازاں ایس ایچ او نواب خان نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ستمبر ولد فضل میر نوشہرہ کو گرفتار کرکے مذید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او نواب  خان نے مذید کہا کہ کسی کو منشیات فروشی کی اجازت نہیں دینگے اور اس قسم غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر تک رسائی کیلئے پولیس نیٹ ورک کو مذید متحرک کردیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے پولیس ملوث نیٹ ورک تک رسائی کیلئے ملزم سے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کررہےہیں دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں جائیں گے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں