0

جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل، حاجی عنایت الرحمان ضلعی امیر منتخب

نوشہرہ(مانند نیوز) جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل حاجی عنایت الرحمان ضلعی امیر منتخب، ضلعی امارت کا حلف لیتے ہی دیگر کابینہ کا انتخاب عمل میں لاکر جماعت اسلامی کو مزید فعال اور مضبوط بناکر لئے گئے حلد کی پاسداری کروں گا نومنتخب صدر کا میڈیا کو پیغام،گذشتہ روز جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کی ضلعی امارت کے انتخاب کیلئے جماعت اسلامی کا آئینی و دستوری مرحلہ مکمل ہوتے ہوئے اراکین جماعت اسلامی نوشہرہ کی رائے اکثریت کے مطابق جماعت اسلامی کے دیرینہ  کارکن حاجی عنایت الرحمانضلعی امیر منتخب ہوگئے ہیں جسکی کامیابی کا باضابطہ اعلان کرکے اعلامیہ جاری کر دیا گیا واضح رہے کہ نومنتخب ضلعی امیر اپنے عہدے کا حلف لیکر باقی ماندہ کابینہ اور زیلی تنظیموں کا انتخاب عمل میں لائیں گے نومنتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی نوشہرہ حاجی عنایت الرحمان نے میڈیا کو اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ سب کو ساتھ لیکر جائیں اور جماعت اسلامی کی فعالیت،مضبوطی اور کارکنوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کارکن پارٹی کاسرمایہ تھا ہے اور رہے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں