0

شہاب حسین امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ منتخب

ملاکنڈ(مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراہیم نے اراکین کے کثرت رائے سے سابق تحصیل ناظم شہاب حسین کو سیشن 2022/24کے لیے امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ منتخب کیا۔شہاب حسین کا رہائشی تعلق ضلع ملاکنڈ کے تحصیل تھانہ بائیزئی سے ہیں۔ زمانہ طالبعلمی سے اسلامی تحریک سے وابستہ رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ضلعی نائب امیر رہے ہیں۔۔ جب سراج الحق صاحب وزیر خزانہ تھے، انکے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔تحصیل بٹ خیلہ کے 4 سال تحصیل ناظم کے منصب پر فائز رہے ہیں اور سابقہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تھانہ بائیزئی سے تحصیل چئیرمین کے امیدوار رہ چکے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں