0

شانگلہ علاقہ لیلونئی بانڈہ چینہ روڈ تعمیر التواکا شکار،جگہ جگہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

   شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ علاقہ لیلونئی بانڈہ چینہ روڈ تعمیر التواکا شکار،جگہ جگہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل۔سڑک کی تعمیر عوام کیلئے درد سر بن گیا۔سڑک کے دونوں طرف روڑہ ڈالا گیا ہے اور پیدل جانا بھی مشکل ہے،متعلقہ محکمہ و ٹھیکیدار روڈ سے غائب،عوام اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کوئی پرسان حال نہیں ہے۔،اہلیان  بانڈہ چینہ کا کہنا ہے کہ یہ روڈبہت اہمیت کا حامل ہے اور اس روڈ کی ناقص صورتحال کی وجہ سے کس،دنائی تا لڑئی،ٹانگو،بانڈہ چینہ کے عوا م کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خاص کر سکول جانے والے طلباء۔ بزرگ شہری اور مریض و بچے اورخواتین سڑک کی کھنڈر حالت کی وجہ  سے پریشان ہے۔سڑک کے دونوں اطراف پتھر رکھے ہوئے ہیں رہی سہی کسر سیلابی ریلوں نے پوری کردی،ٹھیکیدار کام نہیں کررہے اور روپوش ہے ایسے ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔عوام نے اس ٹھیکیدارکا لائسنس منسوخ کرنے اور انھیں بلیک لسٹ کرنے کامطالبہ کر دیا ہے۔ حکومت خیبرپختونخواہ،وزیراعلیٰ محمود خان؛وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں