0

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،5 منشیات فروش گرفتار

ہنگو (مانند نیوز) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔پانچ منشیات فروش گرفتار۔ائیس،چرس اورہیروئن برامد۔ڈی پی او ہنگواصف بہادر کی خصوصی ہدایات پرہنگوضلع بھرمیں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے اور سٹی پولیس کی تازہ چھاپہ مار کار روائیوں میں مزیدپانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس نے گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضیسے2705گرام چرس،145گرام ائیس اور350گرام ہیروئن برامدکرلی ہے۔ایس ایچ او سٹی محمود عالم خٹک نے گرفتارمنشیات فروشوں اور برامدمنشیات کو میڈیا کیسامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ منشیات فروشوں کوانٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پرچھاپہ مار کار روائیواں کے دوران گرفتار کرلیاگیاہیاوران کیخلاف مقدمات درج کرکیتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں