0

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

سوات (مانند نیوز) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے مینگورہ میں ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیمینار سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ قیصر خان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تنویر احمد، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن محمد شاہ جمیل،  مینجر ویٹس پیر محمد زبیر، ڈویژنل ویٹس انچارج سوات انجنئیر امتیاز احمد، ایس پی ٹریفک زیارت گل نے خطاب کیا اور ماحولیاتی آلودگی پیھلانے والے مختلف عناصر اور ماحول اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں ٹرانسپورٹ شعبہ سے منسلک افراد و عوام نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نضامت ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا قیصر خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیش بہا قدرتی اور موسمی دلکشی سے نوازا ہے مگر فطری اصولوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ماحولیاتی نظام میں ایسے مضمر محرکات جنم لے رہے ہیں جس سے انسانی زندگی متاثر ہورہی ہے، آبادی میں بے ہنگم اضافے اور گاڑیوں کے بے جا استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کا حجم بڑھتا ہی جارہا ہے، ایسے میں مسلسل آگاہی کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کا بنیادی سبب وہ مضر گیس ہے جو ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور فیکٹریاں خارج کرتی ہیں، یہ گیسیں اتنے مضر ہیں کہ یہ فضائی آلودگی کا سبب بنتے ہوئے قدرتی ماحول اور انسانی صحت کو خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آلودگی پھیلانے میں ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا حصہ ہے اور اسی وجہ سے ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد میں آگاہی کی ضرورت ہے جس کے لئے اقدامات ہورہے ہیں۔ ایس پی ٹریفک زیارت گل کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ با قاعدگی سے حاصل کریں اور ماحول دوستی کا ثبوت دیں۔ ڈویژنل ویٹس انچارج سوات انجنئیر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ویٹس کے دو افسسز سیدو شریف اور ملاکنڈ میں قائم ہیں اور موبائل لیب کے ذریعے بھی فٹنس ٹیسٹ کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے ان سہولیات سے استفادہ کرنے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی گاڑیاں روڈ پر لانے کی اپیل کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں