0

لوئرکوہستان پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن

سوات (مانندنیوز) لوئرکوہستان پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن ،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان مزمل شاہ نے پولیس لائن لوئر کوہستان میں پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں ،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائینہ کیا۔ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔جن گاڑیوں کےنقائص پائے گئے ان ڈرائیوروں کو سخت سرزنش کی اور گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے صرف پولیس گشت پر ان کا استعمال کیا جائے۔ موجودہ دور میں جرم کی وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی۔ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسپکشن کے دوران نائب  انچارج ٹرانسپورٹ ہیڈکانسٹیبل احسان اللہ کو گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ گاڑیوں کی مرمتی و دیکھ بھال کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس عمل درآمد کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں