0

کھٹیاخیل قوم کے مشران کا شاہ کس اراضی کا معاوضہ دینے کا مطالبہ

جمرود(نمائندہ مانند ) کھٹیاخیل قوم کے مشران کا شاہ کس اراضی کا معاوضہ دینے کا مطالبہ،جمرود شاہ کس میں ہمارے زمین پر ریسکیو 1122 اکیڈمی تعمیر،ڈی پی او آفس سمیت دیگر سرکاری دفتروں کی تعمیر کی جارہی ہے تاہم تاحال ہمیں سرکار کی جانب سے معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جس پر کھٹیاخیل قوم پاک افغان شاہراہ بند کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبیلہ کھٹیا خیل مشران حاجی گلاس خان،حاجی نورمحمد،حاجی جاوید،حاجی گل وزیر،حاجی جلیل،حاجی صفات اور دیگر نے شاکس میں اراضی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کیلئے کل تک مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ریسکیو 1122 اکیڈمی کی تعمیر اور محکمہ پولیس سمیت دوسرے متعلقہ اداروں نے کل تک کھٹیاخیل قومی کو اراضی معاوضہ ادا نہیں کیا تو قوم کھٹیاخیل تختہ بیک کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمرود شاہ کس میں کھٹیاخیل قوم سے سینکڑوں کنال اراضی  خریدی ہے اور ہم نے حکومت کے متعلقہ اداروں کو اس اراضی کا قبضہ بھی دے رکھا ہے لیکن تاحال ہمیں اس اراضی کا معاوضہ نہیں ملا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے حکومت معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر کررہی ہے جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے اس لئے ہم حکومت اور متعلقہ تمام اداروں جنہوں نے شاکس میں اراضی خریدی ہوئی ہے کو خبردار کرتے ہیں کہ کل تک ہمیں زمین کا معاوضہ دے بصورت دیگر تختہ بیگ میں پاک افغان شاہراہ کو بند کرکے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھٹیا خیل قوم کے نمائندے مشران کو کو اراضی کا معاوضہ دے تاکہ اس میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے اور تمام لوگوں کو انکا حق مل سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں