0

ایشیائی ترقیاتی بنک نے صوبائی حکومت کو قرضہ دینے سے انکار

پبی (مانند نیوز)صوبہ شدید مالی بحران کا شکار۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے  صوبائی حکومت کو قرضہ دینے سے انکار۔ صوبائی خزانہ خالی۔ سرکاری ملازمین کو ایک بار پھر ماہ اکتوبر کی تنخوا ہ نہ ملنے کے امکانات واضع۔ملازمین میں تشویش  کی لہر۔صوبائی حکومت ملازمین کو تنخواہ بروقت دینے کیلئے اقدامات کریں۔ورنہ اس دفعہ ملازمین سڑکوں پر ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ایپکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری  اورنگزیب کشمیری  ایپکا کے مرکزی سینئر نائب صدرغلام سرورنے پبی پر یس کلب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے ابھی تک خیبرپختونخوا حکومت کو قرضہ نہیں دیا  ہے۔ جسکی وجہ سے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیرہوگی۔ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 15 نومبر تک دینے کیلئے قرضہ لینے کیلئے کوششیں تیز کردی۔لیکن ملازمین اس دفعہ اگر بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی۔تو صوبہ بھر کے ملازمین سڑکوں پرہوگی۔اور صوبائی حکومت کے اس کارناموں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے 9 سالہ دور میں صوبہ کے مالی حالات کو اس سٹیج پر پہنچا دیا۔کہ ان کے ساتھ سرکاری ملازمین کے ماہانہ تنخواہ  کیلئے خزانہ میں پیسے نہیں ہے،اکاونٹنٹ جنرل آفس کے پاس اپنا کوئی فنڈز نہیں ہے  فنڈز محکمہ خزانہ جاری کرینگے توتنخواہ کی ادائیگی ممکن ہوگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں