0

عمران جھوٹ بول کر پاکستانی عوام کو گمراہ کررہاہے،امیرمقام

پشاور(مانند نیوز)وزیر اعظم کے مشیر انجئینیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج پورا ملک عمران خان کے نااہل ہونے پر خوشی منا   رہا ہے،امیرمقام نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ انے کے بعد ملک بھی گرے لیسٹ سے باہر آگیا، ان خیالات کا ظہا ر انھوں نے پشاور میں ہفتہ کے روز پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوے کیا،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں سوچا کہ اس کے بیانہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے،عمران خان جھوٹ بول کر پاکستانی عوام کو گمراہ کر رہا ہے،لیکن عوام اب اس کی اصلیت جان چکی ہے، امیر مقام نے کہا کہ ڈیم فنڈ،سونامی پروجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں پر کرپشن کرنا ان کے کارنامے ہیں، قومی تحفوں کو بازار میں فروخت کیا گیا، انھوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور کہتا تھا مگر آج خود چور ثابت ہو گیا، ا انھوں نے لیکشن ممبران کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ ملک میں سب کے لیے ایک جیسا نظام  انصاف ہونا چاہیے، امیر مقام نے کہا کہ اگر سب کچھ اگر پی ٹی آئی پر چھوڑ دیا جائے تو پاکستان کو آللہ ہی حافظ ہے، عمران نیازی نااہل نہ ہوتا تو آنے والے الیکشن میں خواتین نشست کے بھی امیدوار ہوتے، عمران خان کو صرف اقتدار چا ہیے اور کچھ نہیں، عمران خان اب حکومت میں نہیں جیل جائے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں