0

یونیورسٹیز میں طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کی سرکوبی اور سزا کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں،کامران خان بنگش

چکدرہ (مانند نیوز ) اجکل پوری دنیا کی یونیورسٹیاں  میٹریل موڈلنگ اینڈ سیمولائیزشن پر کام کر کے اپنے ملکوں کو تعلیم سے کما کر امدنی بڑھا رہے ہیں، صوبائی حکومت والدین پر بچوں کے تعلیمی اخراجات کم کرنے کے لیے پورے صوبے میں تعلیمی کا رڈ کا اجراء کررہی ہیں، یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہرا ساں کر نے والے عناصر کی سر کوبی اور سزا کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش اور صوبائی سیکرٹری تعلیم داود خان  اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخاراحمد ارگنائیزر زاہد علی نے ملا کنڈ یونیورسٹی میں میٹریل موڈلنگ اینڈ سیمولائیزشن کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس فیتہ کاٹ کر افتتاحی سیشن کے موقع پر سیمنارسے خطاب کر تے ہو ئے کیاصوبائی وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش نے پہلے سیشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لیے آج فخر کا احساس ہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی میٹریل سائنس کے دور میں داخل ہوکر اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا عملی ثبوت اج کی یہ کانفرنس ہے پوری دنیا میں کی یونیورسٹیاں  میٹریل موڈلنگ اینڈ سیمولائیزشن پر کام کر کے اپنے ملکوں کو تعلیم سے کما کر امدنی بڑھا رہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں تعلیم کی ترقی کے لیے کوشان ہے اور اسی ضمن میں والدین پر بچوں تعلیمی اخراجات کم کر نے کی غر ض سے حکومت جلد تعلیمی کا ر ڈ کا اجراء کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام یونیورسٹیوں میں طلبہ کو تعلیم کے میدان میں تمام سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں کے اندر پر امن ماحول مہیا کر نے کی غر ض سے تمام یونیورسٹیوں کے سر براہان سے ہر وقت تیز رابطے میں ہوتی ہے اور اس ضمن میں طالبات کو ہراساں کر نے کی سختی سے ممانعت کرنے کی غرض سے جامع پالیسی پر کاربند ہوتی ہے تاکہ اس قسم کے عناصر کی سرکوبی کر کے سزا کا عمل بھی مکمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کی ترقی کے لیے ملا کنڈ یونیورسٹی کو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کر یگی تین روزہ کانفرنس میں بیرون ملک چھ سکالرز اور اندرون ملک کے اٹھ اعلیٰ جامعات کے سکالرز اور طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں پروگرام کے اخر میں صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش اور سیکرٹری تعلیم اور دیگر مہمانوں کو شیلڈز دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں