پشاور(مانند نیوز) ملاکنڈ یونیورسٹی میں منعقد منگنی کی تقریب کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ملا کنڈ یونیورسٹی میں جاری مبینہ کرپشن، فحاشی اور دیگر غیر اخلاقی، غیر قانونی، فحش اور حرا سگی کے واقعات کے بعد اب ان کی و ڈیوز بھی وائرال ہونی شروع ہوگئی ہیں۔ اس نئی ویڈیو میں ایک شخص دوسرے شخص کو یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں مہندی لگا رہا ہے اور ساتھ ہی موسیقی بھی چل رہی ہے۔ یاد رہے ملاکنڈ یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر حکومت پراسرار طور پر خاموش نظرآتی ہے، جس سے علاقہ کے عمائدین اور سول سوسائٹی میں علاقہ کے مخصوص ثقافت اور روایات کے باوجود خواتین کی تعلیم کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی غریب کے ٹیکس سے قائم یونیورسٹی کے حال میں اس قسم تقریبات کی قانون عام آدمی کو کیوں اجازت نہیں دیتا، سوال اٹھ گئے ہیں۔
کیا اس معاملے کی بھی شفاف انکوائری ہوگئی یا دیگر معاملات کی طرح دبا دیا جائے گا، یہ سوال لوگوں کے ذہن میں موجود ہے۔
ویڈیو کا لنک