0

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کا سول ڈسپنسری میر احمد خیل کا دورہ

کوہاٹ (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ سعد منیر خان نے سول ڈسپنسری میر احمد خیل کا دورہ کیا اور مختلف رجسٹرز چیک کئے۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔دریں اثناء پولیو ٹیموں کے ہمراہ حلقہ اربن-5 میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے،  پولیو سے انکاری بچوں کے والدین کو قائل کیا کہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پو لیو ایک موذی مرض ہے ہم سب نے مل کر اس موذی مرض کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں