0

ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

لوئیر دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹارڈ جناب محمد زبیر خان نیازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس جناب طارق علی خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد۔ قیدیوں نے اپنے مسائیل فورم کے سامنے پیش کی۔ ڈپٹی کشمنر نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد قیدیوں کے مسائیل کے حوالے سے مزید اقدامات کرنا اور اس کو حل کرنا ہے۔ صوبائی حکومت قیدیوں کے مسائیل حل کرنے اور جیل میں مزید اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ قیدیوں کے مسائیل کے حل کے لئے ذاتی اور اجتماعی کوششیں کریں گے۔  ڈپٹی کمشنر نے جیل میں سولر سسٹم، سولر گیزر لگانے کی ہدایت جاری کی۔ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ کو ہدایت دی کہ قیدیوں کے طبی معائیے کے لئے  الٹراساونڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈئینٹل سرجن، کارڈیالوجسٹ سائیکاٹرسٹ کے ڈیوٹیاں لگائے اورقیدیوں کے لئے ادویات فراہم کریں۔  قیدیوں کے تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک یونٹ ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قائیم کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس کو ہدایت کی کہ اس کے لئے ایک فوکل فرسن مقرر کریں۔ قیدیوں کے ساتھ ملاقات کے لئے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں الگ ملاقاتی کمرہ/ ریسپشن قائیم کرنے کی لئے احکامات جاری کی۔کھلی کچہری سے جیل سپرانٹنڈنٹ جناب آمین شعیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس، نے بھی خطاب کییں۔معمولی مقدمات میں ملوث 13 قیدیوں کوموقع پر رہا کردی گئیے۔قیدیوں نے انوسٹیگیشن کے پراسس میں آصلاحات لانے کا مطالبہ بھی کیا اور جیل کے اندر قیدیوں کو درپیش مسائیل کے حل کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔  کھلی کچہری میں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیوہسپتال ڈاکٹر آضغر علی، ڈاکٹر ولی خان (نمائیندہ ڈی۔ایچ۔او)، سب ڈویژنل پولیس آفسر تیمرگرہ، محمد طارق خان (صدر ڈسٹرکٹ بار روم)، محمد عثمان (نمائیندہ ڈسٹرکٹ سوشل وئیلفیر)  نے بھی شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں