0

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد پر اس کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں تحریک انصاف کے اعلی سطح کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے قائدین سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران قائدین نے چیئرمین تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسکے علاوہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے اپنے تنظیمی یونٹس متحرک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔علاوہ ازیں دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ تعاون کی مختلف جہتوں پر بھی تبادل خیال کیا گیا جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے قیام و تحریک پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں