0

جنگلات قومی اثاثہ ہیں، تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سوات(مانند نیوز)جنگلات کے تحفظ سے متعلق ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں میاندم،مرغزار،جامبل کوکارائی اور کبل کے  علاقوں کے مشران نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے اجلاس کو جنگلات کے تحفظ اور مسائل سے متعلق بریف کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کا کہنا تھا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، انکا تحفظ مشترکہ ذمی داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جنگلات ہی ہیں جس کی وجہ سے سوات بھر کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور سیاح حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جنگلات سے علاقے میں قدرتی تنوع کو فروغ ملتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مظمر اثرات جیسے سیلاب وغیرہ کو روکا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی کو ہر صورت روکنا ہوگا اور اس میں علاقہ مشران اور عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں