0

ٹمبر مارکیٹ چکدرہ کی ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چکدرہ (مانند نیوز)ٹمبر مارکیٹ چکدرہ کی ملازمین کا پریس کلب کے سامنے یومِ کشمیر کے بلیک ڈے کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے میں  محمد یار خان صدر ٹمبر ایسوسی ایشن،  مطیع اللہ آفریدی مارکٹنگ منیجر۔ طارق علی ڈپٹی مارکٹنگ منیجر وغیرہ شامل تھے نے شرکت کی۔مظاہرین نے ٹمبر مارکیٹ چکدرہ سے پیدل واک کرتے ہوئے پریس کلب چکدرہ پہنچ کر پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے نعرہ بازی کی۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہیگی، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ اور آزادی آزادی تیرا باپ بھی دیگا آزادی کے نعرے لگائے۔ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے صدر محمد یار خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ہم پاکستانی جہاد کے زریعے کشمیر کو بھارت کے ہندوؤں سے چھین کے لیں گے۔کہا کہ جہاد ختم نہیں ہوا ہے اور قیامت تک جہاد جاری رہے گا۔اب وقت ہے کہ کشمیر کو بھارت کی چھنگل سے بزوری بازو آزاد کرائینگے۔آخر میں وطن کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں مانگ کر مظاہرین پر امن طور منتشر ہوئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں