0

دیر آپر میں تندور مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

دیر آپر (مانند نیوز) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جہان نے واڑی بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے بازار میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور نانبائیوں کی دکانوں میں سرکاری نرخنامہ اور صفائی صورتحال کابھی معائنہ کیا۔ناقص صفائی کم وزن پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کرکے آئندہ کیلئے اجتناب کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرمحمد کاشف جان نے بھی تحصیل واڑی میں نانبائیوں کے دکانوں کا معائنہ کیا اورحکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر متعدد کانداروں کو حوالات میں بند کرنے کی احکامات جاری کیے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد یار خان نے شرینگل بازار کا دورہ کیا جہاں مختلف دکانوں سمیت نانبائیوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ روٹی کا وزن،صفائی نظام چیک کیا جسے غیر تسلی بخش پایا گیا اور ان کو موقع پر جرمانہ کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر باقر علی نے کم وزن اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تندور کے مالکان کیخلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دیر شہر میں تندور چیک کیے۔ ناقص صفائی،زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور کم وزن پر متعدد تندور مالکان سے قومی شناختی کارڈ مزید قانونی کاروائی کیلئے تحویل میں لی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں