0

 ایم ٹی آئی نوشہرہ کی جانب سےجدید ایکسرے مشین کا باقاعدہ آغاز

پبی (مانند نیوز )قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں جدید ایکسرے مشین کا باقاعدہ آغاز کر دیا  سی آر مشین کی بدولت مریضوں کو کم وقت میں ایکسرے مہیا ہونگے اور مریض کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑھے گااس موقع پر  چیئرمین بی او جی محمد اشفاق خان بورڈ ممبران بخت باز خان،ڈاکٹر گلمان شاہ،محمد ولید اختر،ایڈوکیٹ کاشف علی شاہ،ایڈوکیٹ شبنان خٹک نے ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین کے ہمراہ جدیدایکسرے مشین کا افتتاح کیابورڈ ممبران نے ہسپتال انتظامیہ خصوصاً ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین کی کاوشوں کو سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں