0

سوات ، کانجو میں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر دیا

سوات (مانند نیوز) سوات  کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، زخمی خاتون کو علاج معالجے کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کانجو کے محلہ برکانجو میں شوکت علی ساکن محلہ برکانجو نے اپنی بیوی مسماۃ(ز) پر فائرنگ کرکے ان کو زخمی کر دیا جس کے بعد زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں علاج معالجے کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور کانجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت علی کیخلاف جرم 9DKPCNSA میں مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں