0

ایبٹ آباد ،تیسرا بین المدارس مقابلہ کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد تیسرا  بین المدارس مقابلہ نعت۔تلاوت۔ازان۔ختم نبوت کے موضوع پر کوئز کا انعقاد کیا گیا زیر انتظام سیرت علماء کمیٹی تحصیل لوئر تناول زیر صدرات منصور اختر۔حضرت جان محمد زیر نگرانی۔محمد یونس تنولی چیئرمین ویلیج کونسل پنڈ منعقد ہوا جسکے مہمان حصوصی پیر طریقت رہبر شریعت مولانا مفتی زبیر صلاح  و مہمان حصوصی تحصیل چیئرمین لوئر تناول ملک جنید احمد خان تنولی تھے مدارس کے ٹوٹل 87 بچوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جس نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں 33 بچوں نے حصہ لیا۔ازان میں 26 بچوں نے حصہ لیا جب کہ تلاوت قرآن پاک میں 28 بچوں نے حصہ لیا  جب کہ ججزز کے فرائض مولانا قاری عبدالبصیر یزاروی مولانا جمیل احمد تنولی۔پروفیسر مولانا وقاص احسان نے انجام دئیے  نعتیہ کلام میں پہلی پوزیشن  عثمان احمد  بن گوہر رحمان۔صدیق اکبر مسجد تندھارا۔دوسری پوزیشن  سید حسن شاہ بن سید عطاء اللہ شاہ مدرسہ تعلیم القرآن جلسیاں۔ جب کہ محمد بن عبد الوہاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ تلاوت قرآن پاک میں پہلی پوزیشن۔ سفیان بن محمد عارف دارلعلوم عربیہ عرفانیہ۔ دوسری پوزیشن سید علی خان بن رویل خان مدرسہ رحمانیہ کنگڑوڑہ  جب کہ تلاوت قرآن پاک میں تیسری پوزیشن  حامد علی نے حاصل کی  مسجد صدیق اکبر تندھارا  اذان کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن محمد اعزاز بن محمد ساجد  مسجد کوٹہڑہ  نے اس  پیاری محفل کا آغاز صبح نو بجے ہوا  آٹھ گھنٹے مسلسل جاری رہی  ننے ننے بچوں نے اپنی پیاری اور خوبصورت آواز سے ازان نعت اور تلاوت قرآن پاک سے کنگڑوڑہ کہ فضاء کو اپنی آواز سے  مہطر رکھا  پروگرام کے آخر میں بہت ہی پیاری آواز میں قرآن پاک کی تلاوت ملک کے معروف قاری عبدالبصیر یزاروی نے کی  جنہوں نے تلاوت کے لئیے ججزز کے فرائض بھی انجام دئیے تھے اس ساتھ بہت ہی پیاری آواز میں  ملک نے نامور نعت حواں مولا نا  جیمل احمد تنولی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوری محفل میں کے ایمان میں اضافہ فرمایا   بڑی تعداد میں طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی اور اسکے ساتھ علاقہ کے عوام کی بہت بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں حصوصی شرکت کے لئیے آئے ہوئے تھے تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں شیلڈ قرآن پاک کے نسخے بھی دئیے گے اور چار بچوں نے قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا جن کی دستار بندی بھی کی گء تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے معمان حصوصی پیر طریقت رہبر شریعت مفتی زبیر صلاح نے شرکاء تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئیے ضروری ہے کہ وہ شعائر اسلام سے واقف ہوں اور دینی تعلیمات بہت ضروری ہیں جیسا کہ جینے کے لئیے ہوا پانی کی ضرورت ہے اس طریقے سے ایک مسلمان کے لئیے دین سیکھنا اور اسکی  ترویج بھی اتناہی ضروری ہے جھوٹ ہماری زندگیوں سے ختم ہو جائے۔ سود کو اپنی زندگی پر ختم کر دیں  اور ساتھ خواتین کی عزت و اکرام اور اسلامی معاشرے کے اندر عورت کا مقام آور۔ اسکی تکریم کے حوالے سے ہمارے اندر  دینی شعور کا ہونا انتہای ضروری ہے پاکستان ہمارا ملک اور اسلام کا قلعہ ہے اللّٰہ پاک ملک کی حفاظت فرمائے اور علماء اکرام کی عزت  و تکریم ہمارے اوپر انتہائی ضروری ہے۔ اس کو اپنا لیں اور اسلام  اور اسلامی شعائر ہو اپنی زندگیوں پر لاگو کر دیں تو  کبھی ناکام نہیں ہو سکتے تحصیل چیئرمین لوئر تناول جنید احمد اور انکی پوری ٹیم بلحصوص مولانا فیصل  کی کاوشیں ہیں آج آپکے لوئر تناول میں یہ تیسرا بین المدرس کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کو مزید بھی جاری رہنا چائیے   تقریب کے اخر میں مدرسہ رحمانیہ کنگڑوڑہ کے مہتمم مولانا فیصل خان نے تمام معمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سپیشل تحصیل چیئرمین لوئر تناول ملک جنید خان کا جنکی وجہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں