0

سوات کے غیور عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے، سلیم الرحمان

سوات(مانند نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان اور پی ٹی آئی ضلعی صدر ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا اس ملک و قوم کیلئے 26 سالہ جدوجہد کا لانگ مارچ کی صورت میں فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے، سوات کے غیور عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے، پی کے 4 کے عوام نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، و زیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے ساتھ ہیں،امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ چکی ہیں، عمران خان کا واضح موقف ہے کہ مذاکرات کی ضرورت نہیں صرف صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے یہ ہمارے لئے زندگی و موت کا مسئلہ ہے، عمران خان صرف پاکستانی کے عوام کیلئے میدان میں نکلے ہیں اور یہ مرد مجاہد امریکہ، طاغوتی قوتوں اور ان چوروں اور لٹیروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے حجرے میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی کے 4کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات سٹی میئر شاہد علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے پی کے 4 کے کارکنوں سے حلف لیا کہ وہ اپنے ساتھ پانچ پانچ بندوں کو لانگ میں شریک کرینگے،مقررین کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جمعتہ المبارک کے دن ہزاروں کی تعداد میں نکلیں گے اور اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرینگے اور ہمارا بھی صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کئے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں