0

وطن عزیز میں نفاذ شریعت کے لیے پرامن جدوجہد کے قائل ہیں، مولانا محمد طیب طاہری

صوابی (مانند نیوز) جماعت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ ہم وطن عزیز میں نفاذ شریعت کے لیے پرامن جدو جہد کے قائل ہیں اور یہی اصل راستہ ہے وہ گزشتہ روز جماعت اشاعت و التوحیدو  والسنہ کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ اجتماع عام سے خطاب  کر رہے تھے تین روزہ اجتماع اتوار کے روز روز دارالقرآن پنج پیر ضلع صوابی میں امیر اشاعت مولانا محمد طیب طاہری کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اس اجتماع عام میں کراجی ۔سندھ۔بلوچستان۔ پنجاب ۔خیبر پختونخوا سے جید علماء کرام اور طلباء مدارس نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع عام سے امیر اشاعت مولانا محمد طیب طاہری نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنے وطن  میں نظام شریعت کے لیے  بندوق ۔طاقت اور زور زبردستی پر ہر گز یقین  نہیں رکھتے  ہم اس طریقے سے نفاذ شریعت محمدی چایتے ہیں جس کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی تھی انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی فوج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے ملک کی مل کر حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے عقیدے ۔معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ مولانا محمد طاہر طاہری نے ایک چھوٹی سے مسجد اور چھونپڑی سے قرآن کریم کی تعلیمات کی بنیاد رکھی تھی آج دنیا بھر کے مسلمان توحید وسنت کے اس مشن سے روشناس ہورہے ہیں اور بہت جلد دنیا میں جماعت اشاعت کا بول بالا ہوگا۔ اجتماع عام سے جید علماء کرام مولانا احمدجمشید۔مولانا سمیع الحق پشاور ۔مولانا شاد محمد میرانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں