0

ہنگوپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزیدتنگ کردیا

ہنگو(مانند نیوز)ہنگوپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزیدتنگ کردیاہے۔تازہ کارروائی میں2منشیات فروش ملزمان سمیت6جرائم پیشہ افراد  گرفتار۔ ائیس،ہیروئن،پستول اورکارتوس برامد۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایات پر ہنگو پولیس نے تھانہ سٹی اور تھانہ دوابہ  کی حدود میں سرگرم2 منشیات فروش ملزمان سمیت6جرائم پیشہ افراد  کوگرفتارکرلیاہے۔ایس ایچ او دوابہ فیاض خان اوراے ایس ائی تھانہ سٹی شاہد سلیم کیمطابق  گرفتار ملزمان  ہیروئن کی خریدو فروخت اورائیس نشے کیعادی ہیجن کوعوامی شکایات پرکامیاب کارروائی میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔گرفتارملزمان کیقبضے سے  مجموعی طور پر751گرام  ہیروئن،80گرام ائیس،ایک کلاشنکوف،2عدد پستول 30بور اورایک عدد قلم نماپستول اوردرجنوں کارتوس مختلف بور برامدکرلییگئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں