0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حویلیاں آفس کا دودہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حویلیاں آفس کا دودہ۔لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے پروگرام آفس چہڑ سجیکوٹ روڈ نزز گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کا دورہ کیا۔انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو سروسز کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام حویلیاں نعمان ظفرنے انہیں پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سروسز کی فراہمی کو سراہا اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں