0

ریسکیو 1122 سوات کا اکتوبرماہانہ کاکارکردگی

سوات (مانند نیوز)سوات  ریسکیو 1122 سوات/ ماہانا کارکردگی۔ ریسکیو 1122 سوات نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 1066 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئےریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 1066 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 927 ہیں۔اس کے علاوہ 76 ٹریفک حادثات، 23 آتشزدگیاں، 10 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 2 پانی میں ڈھوبنے، 2 چھتیں گرنے کے واقعات اور 26 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1082 افراد کو بچایا جن میں 995 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 87 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ تین افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں اکتوبر کے مہینے میں 403 تک مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 363 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 40 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیے۔حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم اکتوبر  کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 28167 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 15102 غلط یا فیک کالز  شامل تھیں۔??خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں