0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال کیہال ایبٹ آبادکا دورہ

ایبٹ آباد(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کا بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال کیہال ایبٹ آبادکے دورہ کے موقع پر او پی ڈی، نو تعمیر آئی سی یو/ ایچ ڈی یو کا معائنہ کررہے ہیں۔مریضوں کو صحت کی بہتر سروسز کی فراہمی اور سہولیات کی فراہمی کا بھی جا ئزہ لیا۔انہو ں نے اس موقع پر مریضوں کو صحت کی بہتر سروسز کی فراہمی اور سہولیات کی فراہمی یقینی کی ہدا یا ت دیں۔شہریوں کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے جائزے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے منگل کے روزبے نظیر ٹیچنگ ہسپتال کیہال ایبٹ آباد نو تعمیر آئی سی یو/ ایچ ڈی یو اور او پی ڈی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے او پی ڈی میں مختلف رومز کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز سے ملاقات کی، مریضوں سے انکی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ ڈی ایم ایس بے نظیر ہسپتال کو ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات، صفائی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نو تعمیر آئی سی سی/ ایچ ڈی یو کا دورہ بھی کیا اور یونٹ میں موجود سہولیات و سروسز کا جائزہ لیا، انہوں نے آئی سی یو سروسز کو بہتر بنانے کے لیے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ نو تعمیر آئی سی یو میں مرو و خواتین کے لیے 20 بیڈز پر مشتمل یونٹ تشکیل دیا گیا ہے جہاں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں پروفیشنل سروسز کی فراہمی، انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ سروسزکو مزید بہتر بناتے ہوئے مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی  یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ڈی ایم او،  آئی ایم یو سید صہیب شاہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیواور دیگر سٹاف افسران انکے ہمراہ موجود رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں