0

1122 نوشہرہ کا اکتو برماہانہ کارکردگی رپورٹ

پبی (مانند نیوز)ماہ اکتوبر کے وران ریسکیو 1122 نوشہرہ نے 1015 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کو 36 ہزار 310 کالز موصول ہوئیں، جن میں 26 ہزار 5 سو غیر ضروری کالز شامل ہیں تفصیلات کے مطابقڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں ماہ  اکتو برکے دوران ریسکیو نوشہرہ کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 1015 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں.  ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 36310 کالز موصول ہوئیں، جن میں 26 ہزار 500 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اویس بابر نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.20 منٹ میں 976 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے ایک،سڑک حادثات کے 184، میڈیکل ایمرجنسی کے 774، آگ لگنے کے 15، عمارت گرنے کے 0، جرائم یا گولی لگنے کے 25، ڈوب جانے کے 2, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 15 واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں کل 976 لوگ متاثر ہوئے جن میں 110 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 853 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 13 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے.ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 583 ایمرجنسی کال پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 887 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 196 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں