0

ٹریفک پولیس ہنگو کابغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پریشر ہارن کالے شیشوں اور فلش لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

ہنگو (مانند نیوز) ٹریفک پولیس ہنگو کابغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پریشر ہارن کالے شیشوں اور فلش لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں گاڑیوں کو چالان کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فلک نواز خان نے انچارچ ٹریفک پولیس نور محمد خان ٹی او قمر زمان اور غلام فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او آصف بہادر کے خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے ہنگو کے مختلف علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کالے شیشوں پریشر ہارن فلش لائٹس اور گاڑیوں میں میوزک آلات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں سے پریشر ہارن میوزک آلات فلش لائٹس اتار نے سمیت بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو چالان کرکے بھاری جرمانے عائد کئے کئے ڈی ایس پی فلک نواز خان کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے قریب میوزک اور پریشر ہارن بجانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عوام کو تکلیف پہنچائیں ہم نے بغیر لائسنس کے گاڑی یا رکشہ چلانا والوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کی ہے اکثر جرائم میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور گاڑیاں بغیر کاغذات کی ہوتی ہیں ہمارا یہ کریک ڈاؤن امن و آمان کے قیام میں بہتر ثابت ہوکر جرائم میں کمی آئے گی ڈی ایس پی فلک نوازخان کا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیورز اپنے گاڑیوں سے کالے شیشے میوز ک کے آلات پریشر ہارنز اور فلش لائٹس اتارکر قانونی کاروائی سے خود کو بچاکر ہمارے ساتھ تعاون کریں کسی کو بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں