0

ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10نومبرکو بھرپور حکمت عملی کیساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس،نہLPGہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشیداحمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لیے ریلیف چاہتا ہے اورہمارے لئے تکلیف چاہتا ہے۔رانا ثنااللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام،ناپاک کوشش کریگا اور رسوا ہوکرگھر جائے گا۔ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے۔نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں