0

سوات پولیس نے کار کی خفیہ خانوں سے تیس عدد پستول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

سوات (مانند نیوز) سوات  پولیس نے کار کی خفیہ خانوں سے تیس عدد پستول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسی طرح کبل میں سلیم خان ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار ہے جبکہ منشیات کے خاتمے کیلئے جاری اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ارشد خان نے ڈی ایس پی سرکل کبل زاہد خان و ایس ایچ او تھا نہ کبل نواب خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کبل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تیس پستول کار کی خفیہ خانوں سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،  کبل میں سلیم خان ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے پانچ  ملزمان گرفتار ہے ان سے الہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو برآمد کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ کہ اسی طرح  کبل میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کے منشیات برآمد کرلی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور قانون کو تھوڑنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں سینکڑوں کیس رجسٹرڈ کر دیئے ہیں،مقدمات میں سینکڑوں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں،پچھلے دو مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پانچ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے،چوری کے واقعات میں 22 لاکھ سے زائد رقم کو برآمد کیا جبکہ 22 تولہ سونے سے زیادہ زیوارات کو چوروں سے برآمد کئے گئے،ضلع بھر میں پولیس کی گشتوں کو بڑھا دیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں موبائل، رایڈر اور پیدل پولیس گشتوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کریں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرکے اس معاشرے کو جرائم اور سماج دشمن عناصر سے پاک ہوجائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں