0

شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کر کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کیا۔ایڈیلیڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف شاداب خان نے اپنے  82 ویں میچ میں 97 وکٹیں مکمل کیں۔اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں