0

منحرف جے یو آئی رہنما مولانا گل نصیب کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) کے منحرف رہنما مولانا گل نصیب خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان  نے کہا کہ پی ٹی آئی و اتحادی جماعتوں کا لانگ مارچ شروع ہے، لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مارچ روانہ ہونے پر ہم ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر مقبول ہے، حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد کیا جائے، عمران خان کو چار گولیاں لگی ہیں، ایکسرے موجود ہے۔ بشکریہ جنگ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں