0

علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کوہاٹ ریجن کے مختلف سکولوں میں تقریبات کا انعقاد

کوہاٹ (مانند نیوز)شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یوم پیدائش 9 نومبر کی مناسبت سے کوہاٹ ریجن کے مختلف سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ سنٹینیل ہائی سکول صدہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم محمد عدنان خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شہروز رشید احمد، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سٹاف،اساتذہ، علاقہ عمائدین اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب میں سکول کے بچوں و اساتذہ کرام اور انتظامیہ افسران نے اپنے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ مملکت بنانے کا نقشہ پیش کیا جس کو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947کو حاصل کیا گیا۔حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے پاراچنار کے سرکاری سکولوں میں بھی پر رونق تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ اسرار شہید ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرید اللہ اور سکول کے پرنسپل واجد علی نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کوخراج عقیدت پیش کیا اورشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوان نسل کی سوچ میں تبدیلی لائی اور انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر مہمانان خصوصی و اساتذہ کرام نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔اسی طرح کوہاٹ ریجنل کے تمام اضلاع بشمول کوہاٹ، کرک، ہنگو اور درہ آدم خیل کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں جن میں شاعر مشرق کی زندگی اور خدمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں