0

مردان،زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور گراں فروشی پرفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ مالکان کو دھر لیا گیا

پشاور(مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر مردان جنید خالد کی رات گئے موٹر وے سروسز ایریاں میں کاروائی ”زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور گراں فروشی پر ٹک شاپس اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ مالکان کو دھر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنید خالد نے شہریوں کی شکایات پر موٹروے سروسز ایریا میں فوڈ سیفٹی افیسر زبیر خان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹک شاپس اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا اور فاسٹ فوڈ/اشیاء خوردنوش کی قیمتون اور صفائی ستھرائی سمیت معیاد وغیرہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ٹک شاپس اور ریسٹورنٹ میں سینڈویچ، برگرز اور پیڈزا سمیت دیگر فاسٹ فوڈز کی گراں فروشی  اور زائد المیاد کی صورت میں اشیاء خوردنوش کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ سیگریٹ اور  شیشہ جیسی دیگر اشیاء کو سرکاری تحوریل میں لے لیا گیا۔دکاندار مقرر کردہ سرکاری نرخنامہ اویزا ں کریں اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں