0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی کی سربراہی میں پولیس لائن بابر میلا ہیڈکوارٹر میں پولیس دربار کا انعقاد

اورکزئی(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی سربراہی میں پولیس لائن بابر میلا ہیڈکوارٹر میں پولیس دربار کا انعقاد۔مفروران، منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی ہدایت۔کرپشن ناقابل معافی جرم ہے۔ ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کا دربار سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی سربراہی میں پولیس لائن دیر بالا میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن علی حسن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی، ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان، تمام ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے پولیس آفسران اور جوانوں کو پولیس لائن میں منعقدہ دربار میں کہا کہ دہشت گردی اور دیگر درپیش عصری چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرکے خیبر پختونخواہ پولیس نے شجاعت و دلیری کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔پولیس کے ہر رینک کا افسر و جوان شہداء کی قربانیوں کا پاس رکھتے ہوئے فورس کے وقار کو مذید بلند کرنے میں اپنا بھر پور پیشہ وارانہ کردار ادا کریں۔ عوامی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون و انصاف کی بالا دستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ پولیس آفیسران اور اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ معاملات میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلین سے حسن اخلاق کا مظاہرہ رواں رکھا جائے۔ تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور انہیں احساس تحفظ فراہم کرکے پولیس کے وقار میں مذید اضافہ یقینی بنایا جائے۔ اورکزئی پولیس کا شمار پولیس فورس کے بہترین پیشہ وارانہ پولیس میں سے ہے کیونکہ حالات حاضرہ میں جہاں پولیس فورس کا دوسرے چیلنجوں سے بر سر پیکار ہے وہاں دہشت گردی کے محاذ پر بھی اورکزئی پولیس نے کئی بہادری کے تاریخ رقم کی ہے۔ ہمارے جوان پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں اپنی مثال آپ ہے۔ ہمیشہ بے سہاروں، مظلوم اور غریبوں کی مدد ان کا شیوا رہا ہے۔ میں اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ اورکزئی کے بہادر اور دلیر فورس کی کمانڈ کررہا ہوں۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے دربار میں تمام جوانوں کی جائز عرض معروض سن کر بر موقع حل کرنے کی نسبت احکامات جار ی کر دیے اور مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے بل بوتے پر نوکری پر ترجیح دیں سفارش سے گریز کریں۔ ڈی پی او اورکزئی نے تمام فیصلے میرٹ ہی کی بنیاد پر  کرنے کی تلقین کی۔ پولیس آفسران اور جوانوں کے مسائل سن کر بروقت حل کرونگا میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔جوانوں کی حوصلہ افزائی ہر صورت میں کی جائے گی۔ اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ پولیس فورس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کرپشن ناقابل معافی جرم ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے آفسروں اور اہلکاروں کو بہترین کارکردگی دیکھانے پر  نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں