0

سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے،ثاقب نثار

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں۔لاہور میں سی پیک پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے سب سے بڑے ادارے کی سربراہی کی، خامیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے، سرکار اور بیورو کریسی کو سی پیک کے لیے مدد فراہم کرنی چاہیے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں اپنے پروجیکٹس کے ساتھ مخلص رہنا چاہیے، سی پیک جیسا منصوبہ ملنا نعمت ہے، اس سے پاکستان میں خوش حالی آئے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان آگے آئیں اور پاکستان کے لیے کام کریں، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا جتنے باقی ممالک آگے بڑھے، چین ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اقبال ڈے کو بطور چھٹی کا دن منایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں