0

کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے، عرفان اللہ وزیر

ایبٹ آباد (مانند نیوز)پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخواہ عرفان اللہ وزیر سے ملاقات کی اور کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے اس وقت کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں تقریباً6000طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ایبٹ آباد کیمپس میں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی طلبہ تعلیم کے زیور سے منور ہو رہے ہیں۔ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخواہ عرفان اللہ وزیراورپروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے فنڈڈ طلباء سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور زیر التواء ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ادارہ  پرعزم ہے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس یونیورسٹی، ایبٹ آباد کیمپس کوزیر التواء ادائیگی 109.75 ملین جاری کردی۔جس میں 17ملین طلبہ کے وظائف بھی ہیں۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ  نے خصوصی طور پر سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب عرفان اللہ وزیر، ڈائریکٹر فنانس جناب طارق وزیر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکالرشپ مفتی یعقوب کو سراہا۔ اور مختلف مسائل کے حل کے لیے دونوں اداروں کے درمیان موثر رابطے کے لیے میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے ڈبلیو ڈبلیو بی کی مالی اعانت سے چلنے والے طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیمپس کے ڈائریکٹر  پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پرانہوں نے زیر التواء ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  ڈبلیو ڈبلیو بی کی ضروریات کے مطابق فنڈز کے اجراء کے لیے  ڈبلیو ڈبلیو بی کے ساتھ مسئلہ اٹھانے کا وعدہ کیا تاکہ زیر التواء ادائیگیاں وقت پر جاری کی جا سکیں۔ انہوں نے کامسیٹس ایبٹ آباد کے کیمپس ڈائریکٹر کے موثر ابلاغ کے مطالبے سے بھی اتفاق کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکالرشپ مفتی یعقوب کوکامسیٹس ایبٹ آباد کا فوکل پرسن نامزد کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، ایبٹ آباد کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ، ایڈیشنل خزانچی، ایبٹ آباد کیمپس ابراہیم خان اور انچارج آفس آف ڈویلپمنٹ سید فدا حسین شاہ، ایبٹ آباد کیمپس نے ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں