0

ہائی سکول مناتو کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائے، گرینڈ جرگہ کا مطالبہ

کرم (مانند نیوز)خوئیدادخیل وسطی کرم کے علاقہ مناتو کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول مناتو کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائے علاقے کے بچے صدہ اور دیگر دور دراز علاقوں میں تعلیم کے لئے جانے پر مجبور ہیں علاقہ مناتو میں عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک نیک احمد،محمد شریف،نوید خان،نبی جان کیبت خان اور قاری غنی الرحمان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول مناتو زیمشت علی شیرزئی کے علاقوں کا واحد سکول ہے جس میں تقریبآ سات  سوبچے زیر تعلیم ہے دوسو سے زائد بچے  میٹرک کے بعد گھروں میں بیھٹے ہیں کیونکہ غریب طبقے کے لوگ صدہ اور دور دراز علاقوں کے سکولوں میں جانے کی طاقت نہیں رکھتے اور مزید تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں عمائدین کا کہنا تھا کہ کوٹکی، مرغان  شمخی، مر غان،خار شو،درہ بیزدی،جابو    لیل گاڈہ بلی خیل،اوٹ کلے،ظر یف خان کلے،گواکی سر خوی درہ چنارک کنڈالی بابا،درانی منڈان کامران کلے، ورستہ میلہ زوکی میلہ اور دیگر علاقوں سے میٹرک پاس کرکے سینکڑوں بچے اعلی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں عمائدین نے فرنٹیر کور کے کرنل انعام اللہ خان کمانڈر 73 برگیڈ اور ڈی سی  کرم جرگہ عمائدین نے علاقہ میں تعلیمی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں