0

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق

لاہور: ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی بھارتی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں‘۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹ میں صرف ایک یا دو تصاویر اب بھی موجود ہیں، کچھ روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘، ثانیہ مرزا کی یہ اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان ملک کی سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ موجود تھے، اپنے بیٹے کی سالگرہ کے لیے شعیب ملک پاکستان سے دبئی پہنچے تھے، انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں لیکن اُس وقت دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش نہیں کر رہی تھیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی؟ مداح پریشان

قبل ازیں گزشتہ دونوں ایسا لگتا ہے کہ بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور جوڑے جن کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے، ان کی شادی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے درمیان انسٹاگرام پر ثانیہ کی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔

انسٹاگرام پر ٹینس کھلاڑی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں، اللہ کو پانے کے لیے۔

بھارتی ٹینس سٹار کی طرف سے شیئر کی جانے والی یہ واحد پوسٹ نہیں ہے، انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا ’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں