0

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا کینال روڈ بٹ خیلہ کی سکیم پر تعمیراتی کام کی سست روی پر سخت اظہار برہمی

بٹ خیلہ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے کینال روڈ بٹ خیلہ کی سکیم پر تعمیراتی کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایکیسن ایریگیشن کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سمیت کینال روڈ پر اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکموں کے افسران پر زور دیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے لیے بذات خود تمام افسران ترقیاتی سکیموں کاباقاعدگی سے دورہ کرکے معائنہ کریں تاکہ مفاد عامہ کے تمام منصوبے معیاری اور بروقت مکمل ہوسکے اور ان کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے یارکاوٹوں کو برداشت کیا جائیگا کیونکہ قومی وسائل قوم کی امانت ہے ایک ایک پائی کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں