0

مردان، ہنر مند خواتین معاشرے کا حسن اور ترقی کی علامت ہیں،ڈاکٹر شبنم نورین

پشاور(مانند نیوز) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  مردان کی صدر ڈاکٹر شبنم نورین نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ حقوق دئیے ہیں جس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔ہنر مند خواتین معاشرے کا حسن اور ترقی کی علا مت ہے، وومن چیمبر آف کامرس خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے  اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مردان میں  غیر سرکاری تنظیم اجالا سحر آرگنائزیشن مردان کی چئیر پرسن نسیم اختر،ایگز یکٹو ڈائر یکٹر جلوہ سحر، پراجکیٹ منیجر شان زیب اور کاکس ممبران سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں ضلع مردان کی خواتین کی سیاست میں شرکت اور فعال کردار،مقامی حکومتوں کی قیام،مقامی حکومت کی ناکامی کے اسباب،خواتین کے روزگار کے مسائل اور انکے ممکنہ حل،خواتین کی مقامی سیاست میں شمولیت اور فعال کردار میں  وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کا کردار پرتفصیلی بحث ہوئی، اجالا سحر آرگنائزیشن مردان اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ دونوں مل کر ضلع مردان کی خواتین کی سیاست میں شمولیت اور فعال کردار اداکرنے کیلئے مشترکہ کوشیش جاری رکھیں گے،مزید یہ کہ ضلع مردان کی خواتین کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے اور ہنر مند خواتین کو آگے لانے کے مواقع کوشیش جاری رکھیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں